’’ نواز شریف کو پاکستان آنے میں کوئی دلچسپی نہیں‘‘ سابق وزیر اعظم کا سیاسی مستقبل ختم ہونے کی پیشگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے سیاسی مستقبل کو مرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں،نوازشریف پاکستان آنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ، صرف گند ہی کرینگے ،اپوزیشن جب چاہیے حساس ادارے کو تنقید کا نشانہ بناتی ہے ، میڈیا اسے

پوری آزادی کے ساتھ نشر کرتا ہے، اس سے زیادہ میڈیا کی آزاد دنیامیں کہیں نہیں ملتی، نیکٹا کیلئے مختلف اداروں اور بیوروکریسی سے لوگ شامل کئے گئے ،ابھی بھرتیاں نہیں ہوئی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کے قائد ملک آنے میں دلچسپی نہیں رکھتے کیونکہ یہ صرف ’سیاسی گند‘ ہی کریں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن جب چاہیے حساس ادارے کو تنقید کا نشانہ بناتی ہے اور میڈیا اسے پوری آزادی کے ساتھ نشر کرتا ہے، اس سے زیادہ میڈیا کی آزاد دنیامیں کہیں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جدید خطوط پر استور کررہے ہیں، جب سے یہ اتھارٹی فعال ہوئی ہے ہمارے پاس پاکستان میں داخل ہونے والے پاسپورٹ ہولڈرز کی معلومات ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ نیکٹا کے لیے مختلف اداروں اور بیوروکریسی سے لوگ شامل کئے گئے لیکن ابھی بھرتیاں نہیں ہوئی ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ سقوطِ کابل کے بعد پاکستان کو خطے میں ایک نئی جگہ مل رہی ہے، خطے میں پاکستان کا کردار اہم ہوگیا ہے اس لیے نیکٹا کو فعال اور موثر بنانے کیلیے کوششیں جاری ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کے سیاسی مستقبل کو مرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، مسلم لیگ (ن) کے قائد ملک آنے میں دلچسپی نہیں رکھتے کیونکہ یہ صرف سیاسی گند‘ ہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سیاسی گند سے زیادہ نقصان ان کی پارٹی کو ہی ہوگا۔مہنگائی سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ترجیح میں ہے کہ آٹا، دال، چینی اور گھی سمیت اہم چار ادویات کی قیمتوں کو آئندہ چند روز میں کنٹرول کرلی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.