پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں اضافے پر رابی پیرزادہ کا دلچسپ رد عمل

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی سابق اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزداہ نے بھی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیا ہے۔انہیں سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ رابی جی پیٹرول بہت مہنگا ہوگیا ہے، آپ کچھ بولتی کیوں نہیں۔

جواب میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ ’عمران خان لڑائی کرکے یا زبردستی نہیں آئے، آپ ووٹ دے کر لائے ہیں، اب میں کیا بولوں؟‘خیال رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے 49 پیسے بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 137روپے79 پیسے ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.