پاکستان میں جہاز اُڑانا اب آسان نہ رہا ! اب پائلٹس کو کونسا امتحان پاس کرنا ہوگا؟

لاہور( نیوز ڈیسک ) پاکستان میں جہازاڑانے کے لیے برطانیہ سے امتحان پاس کرنا لازمی ہو گا،اس مقصد کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سول ایو ی ایشن اتھارٹی پاکستان اور یو کے سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کے درمیان

باضابطہ طور پر معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے دونوں اداروں کے مابین طے پانے والے فریم ورک ایگریمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔دونوں اداروں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت برطانوی سول ایوی ایشن پاکستانی پائلٹس کا امتحان لینے کی مجاز ہوگی۔اس ضمن میں طے پایا ہے کہ پہلے سال فی پیپرامتحانی فیس 90 پائونڈز اور دوسرے سال کی امتحانی فیس 95 پائونڈز ہو گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پہلی دفعہ 75 فیصد اور دوسری دفعہ امتحان پر 25 فیصد ادائیگی کریگی جبکہ تیسری مرتبہ امتحان پرپائلٹ فیس کی مکمل ادائیگی خود کرنے کا پابند ہو گا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان اور یو کے سول ایوی ایشن کے مابین طے پانے والے معاہدے کی مدت 3 سال مقرر کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.