میڈکل سائنس دنگ رہ گئی :

اوٹاوا(ویب ڈیسک) فطری عمل ہے کہ کسی عورت کے امید سے ہونے کے بعد بچہ مادر رحم میں پنپتا ہے لیکن آپ کو یہ سن کر سخت حیرت ہو گی کہ کینیڈا میں ایک خاتون حاملہ ہوئی تو بچہ اس کی بچے دانی کی بجائے جگر میں پیدا ہوگیا، جسے آپریٹ کرکے اور نکال کر ڈاکٹروں نے خاتون کی جان بچائی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا انتہائی نایاب کیس چلڈرنز ہسپتال ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف منیٹوبا سے رپورٹ ہوا ہے۔ ہسپتال کے پیڈیا ٹریشن ڈاکٹر مائیکل نروے نے اس کیس کے متعلق اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ ”اس خاتون کی عمر 33سال ہے، جو ڈیڑھ ماہ کی پریگننٹ تھی۔ جب ہم نے اس کا سکین کیا تو یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ اس کا بچہ رحم کی بجائے اس کے جگر میں موجود تھا۔ “ڈاکٹر مائیکل کا کہنا تھا کہ ”بسااوقات ایسے کیسز دیکھنے کو ملتے ہیں جن میں بچہ ماں کے پیڑو میں موجود ہوتا ہے۔ جگر میں بچے کی موجودگی کا یہ کیس میں نے اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھا ہے۔ آپریٹ کرکے خاتون کے جگر سے بچہ ہٹا دیاگیا ہے اور اب خاتون روبہ صحت ہے۔ “ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر مائیکل کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور دو دن کے اندر اسے 30لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.