مشہور پاکستانی اداکارہ کا حیران کن بیان

کراچی (ویب ڈیسک) ’مہر پوش اور یار نہ بچھڑے‘ جیسے ڈراموں میں جوہر دکھانے والی اداکارہ زینب شبیر نے کہا کہ اگر انہیں کسی بھی ڈرامے یا فلم میں کام کرنے کے لیے فی دن دو لاکھ کی آفر ہو تو وہ اسکرپٹ اور اپنا کردار دیکھے بغیر ہی کام کرنے کے لیے

رضامند ہوجائیں گی، انہیں کبھی کسی سے محبت نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کا فوری طور پر شادی کا ارادہ ہے، البتہ پانچ سال بعد وہ شادی سے متعلق سوچیں گی۔ایک شو کے دوران گفتگوکرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہیں شوبز میں آئے ہوئے ابھی تین سال ہی ہوئے ہیں مگر تاحال انہوں نے کوئی ایسا کردار ادا نہیں کیا جو حقیقی اداکاری پر مبنی ہو، انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ کاش انہیں ماضی کے ڈراموں جیسے کردار ملیں، جن میں وہ کسی گاؤں کی لڑکی یا پاگل خاتون کا کردار ادا کریں۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ چار بہنیں ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہیں، ان کی بڑی بہن کی شادی ہو چکی ہے جب کہ دوسری بڑی بہن کو بھی اداکاری کی پیش کش ہو چکی ہے مگر ان کا شوبز انڈسٹری میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، وہ شوبز انڈسٹری میں آنے والی خاندان کی پہلی لڑکی ہیں، ان کے اداکاری کی فیلڈ میں آنے میں ان کی والدہ کا بہت بڑا کردار ہے، جب انہوں نے شوبز میں کام کرنا شروع کیا تو انہیں سب سہیلیوں اور دوستوں نے منع کیا اور کہا کہ شوبز اچھی فیلڈ نہیں ہوتی۔اداکارہ نے اس بات پر شکرانے ادا کیے کہ انہیں آغاز میں ہی اچھے لوگ ملے، جنہوں نے انہیں کافی سکھایا، انہیں آئے دن لڑکے سوشل میڈیا پر شادی کے پیغامات بھیجتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ اپنے گھر کا ایڈریس بتائیں، ان کے رشتے کے لیے وہ والدین بھیجیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.