اسلام فوبیا ناقابل قبول ہے ، اس نفرت کو ختم کرنے کیلئے کمیونٹیزکو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے ، روسی صدر کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم بھی اسلام فوبیاکیخلاف بول پڑے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی اسلامو فوبیا کیخلاف بیان دے دیا ۔ تفصیلات کے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے بعد کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’ ہمیں نفرت کو ختم کر کے کینیڈا میں رہائش پذیر مسلمانوں کیلئے کمیونٹیز محفوظ بنانے کی ضرورت ہے اور اس کام کیلئے ہم اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے ایک خصوصی نمائندہ مقر ر کرنے کااراد ہ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے اسلامو فوبیا کو ناقابل قبول دیتے ہوئے فل سٹاپ ! کا اعلان کیا ہے ۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے

کہا ہے کہ کہ اسلام و فوبیا کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اسلامو فوبیا کی مذمت کا خیرمقدم کرتا ہوں، اور ان کے اس اقدام کو سراہتا ہوں جو انہوں نے اسلامو فوبیا جیسی لعنت سے نمٹنے کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو کا بر وقت اقدام میرے اس مطالبے کی تائید ہے جو میں مسلسل دہرا رہا ہوں، اسلام و فوبیا کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہوگا ۔ ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.