حکومت کے جانے کا وقت! اتحادیوں کے اپوزیشن کے ساتھ کیا معاملات طے پا گئے؟ حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰٰ کیا ہےکہ اتحادی اب اعلان کرتے ہیں کہ بعد میں لیکن ان کے اور اپوزیشن کے درمیان میں معاملات طے پا چکے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ حکومتی ارکان ناراض اراکین کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،حکومت جن

منحرف ارکان کا دعویٰ کرتی ہے کہ وہ واپس آنے کو تیار ہیں وہ ٹی وی پر نظر آنے والے منحرف رکن نہیں ہیں بلکہ ان کے نام اخبارمیں چھپے تھے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحادیوں کے ساتھ ملاقاتیں کر رہی ہیں اور اسلام آباد میں چوبیس گھنٹے سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزراء دعویٰ کر رہے تھے کہ 24مارچ کو ایسی پیش رفت ہو گی کہ صورتحال مکمل تبدیل ہو جائے گی ۔حامد میر نے کہا کہ تیرہ منحرف ارکان میں سے چار پانچ ایم این ایز کے ساتھ حکومت نے رابطہ کیا ہے مختلف چینلز کےذریعے لیکن سب کا ایک ہی سوال تھا کہ ایک طرف تو آپ ہمیں گالیاں نکال رہیں ہیں،ہم پرالزامات لگا رہیں ہیں تو دوسری طرف واپس آنے کا کہتے ہیں،ایسے میں ہم آپ کا ساتھ کیوں دیں؟َسینئر صحافی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کچھ کہہ رہیں اور وزرا الگ بات کررہے ہیں،ان کے پاس اب کوئی کارڈ نہیں ہے فی الحال یہ سب کارڈز استعمال کر چکے ہیں۔حامد میر نے کہا کہ حکومت کے ایک وزیر کا مجھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پبلک پریشر پر سب ہمارے ساتھ کھڑے ہو جائیں گے،آپ بھی اور وہ بڑے اعتماد کے ساتھ بات کررہیں تھے اسی سے ہی ان کے باقی کارڈز کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.