آئی فون ایس ای 2022 کی بیٹری ٹائمنگ کیا ہے؟ ویڈیو وائرل

لاہور: (ویب ڈیسک) آئی فون کی جانب سے رواں سال جنوری میں سستا ترین آئی فون پیش کرنے کا اعلان کیا گیا اس وقت سے صارفین نے اس کے فیچرزخصوصاً بیٹری ٹائمنگ کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع کردیں تھی۔ ایپل نے 8 مارچ کو آئی فون ایس ای 2022 کی لانچنگ میں بھی اس کے پروسیسر اوربیٹری کے بارے میں زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق ایپل کا یہ تھرڈ جنریشن ماڈل 2020 میں ریلیز ہونے والے سیکنڈ جنریشن ماڈل سے کافی بہتر ہے۔ کم قیمت میں 6 گیگا ہرٹز فائیو جی بینڈ کے ساتھ اس میں خصوصی طورپرتیار کردہ کوالکوم پروسیسرلگایا گیا ہے۔ اسمارٹ فونز کے ریویوز دینے والے یو ٹیوب چینل پی بی کے ریویزنے بیٹری اور پروسیسر کی کھوج لگانے کے لیے پورے فون کو کھول کر رکھ دیا گیا ہے۔ جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایس ای 2022 ماڈل میں 2018 ایم ای ایچ کی بیٹری لگائی گئی ہے، جب کہ اس سے قبل یہ کہا جارہا تھا کہ ایس ای 2020 کی طرح اس میں بھی 1821 ایم اے ایچ کی بیٹری لگائی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق نئے ماڈل کی بیٹری پچھلی جنریشن کی نسبت ویڈیو پلے بیک میں دوگھنٹے اورآڈیو پلے بیک میں دس گھنٹے کا اضافی بیک اپ فراہم کرتی ہے۔ ٹیئرڈاؤن ویڈیو میں سب سے قابل ذکر بات آئی فون ایس ای 2022 میں استعمال ہونے والا پروسیسر ہے۔ ایپل کی جانب سے اس ماڈل میں کسٹم میڈ کوالکوم اسنیپ ڈریگن ایکس 57 موڈیم استعمال کیا گیا ہے جو کہ 6 گیگا ہرٹز کے فائیو جی بینڈ پرزبردست کارکردگی پیش کرتا ہے۔ ایپل آئی فون ایس ای کی نمایاں خصوصیات: تھرڈ جنریشن آئی فون ایس ای ماڈل کا ڈیزائن آئی فون 8 جیسا ہے۔ اس میں آئی فون 13 پرواور آئی فون 13میں استعمال ہونے والا A-15 بایونک فائیوجی چپ سیٹ دیا گیا ہے۔ یہ چپ سیٹ کم بیٹری استعمال کرتے ہوئے گیمنگ میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرتا ہے ۔ فون میں فرنٹ اورعقبی حصے پرمضبوط گلاس کے ساتھ 4.7 انچ اسکرین دی گئی ہے۔ آئی فون ایس ای 2022 کو ٹچ آئی ڈی کے ساتھ ہوم بٹن، بہترین بیٹری لائف کے ساتھ فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے۔ تمام ترجزئیات کے ساتھ عکس بندی کے لیے 12 میگا پکسلز کیمرے کے ساتھ اسمارٹ ایچ ڈی اورڈیپ فیوژن آپٹیمائزیشن بھی دی گئی ہے۔ مڈنائٹ بلیو، اسٹارلائٹ وائٹ اورپراڈکٹ ریڈ رنگ اسے خوبصورتی کے ساتھ ساتھ بہترین کارکردگی بھی عطا کرتے ہیں۔ 4 کور جی پی یو کے ساتھ یہ آئی فون 8 سے دو گنا زیادہ تیز ہے۔ 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.