دولت اتنی گنتے ہوئے ساری عمر گزر جائے!!!! دنیا کے 10 امیر ترین افراد، پہلے نمبر پر کون؟

لاہور: (ویب ڈیسک) ایک مشہور کہاوت ہے کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا دنیا اسی اصول پر کام کرتی ہے۔ نہ تو غریب ہمیشہ غریب رہتا ہے اور نہ ہی امیر ہمیشہ کے لیے اپنے قسمت کی لکیروں میں ایک جیسا وقت لکھوا کر آتا ہے- لیکن دنیا میں کچھ امیر ایسے بھی جن کی دولت میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے-

آج ہم آپ کو دنیا کے دس سب سے امیر ترین لوگوں کے بارے میں بتائيں گے- ان امیر افراد کی رینکنگ سال 2022 میں جاری کردہ فہرست کے مطابق ہے اور یہ اس وقت دنیا کی معیشت کو لیڈ کر رہے ہیں-10: مکیش امبانی (Mukesh Ambani): بھارت کی ممتاز کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے اثاثے ان کو دنیا کا دسواں امیر ترین شخص بناتے ہیں- یہ ریلائنس گروپ آف کمپنی کے مالک ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 88 بلین امریکی ڈالر ہے- ان کا شمار ایشیا کے اس پہلے شخص کے طور پر ہوتا ہے جس نے دنیا کے دس امیر ترین افراد کے درمیان جگہ بنائی ہے- اس کے علاوہ مکیش امبانی ورلڈ اکنامک فورم کے رکن بھی ہیں-9: لیری ایلیسن (Larry Ellison): 77 سالہ لیری ایلسن کا تعلق ہوائی سے ہے اور یہ دنیا کے نویں امیر ترین انسان ہیں- لیری مشہور زمانہ کمپنی آریکل کے مالک ہیں- اس وقت ان کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 95 بلین ڈالر ہے- اس کے علاوہ انہیں رئيل اسٹیٹ کے کاروبار میں بھی کافی اہم مقام حاصل ہے- 8: اسٹیو بالمر (Steve Ballmer): اسٹیو بالمر کا شمار امریکہ کی سرکردہ کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے- 65 سال کی عمر میں وہ باسکٹ بال ٹیم لاس اینجلز کلپر کے مالک بھی ہیں جس کو انہوں نے 2 ملین ڈالر میں خریدا ہے- ان کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 107 بلین امریکی ڈالر ہے- اسٹیو بالمر مائيکروسافٹ سے بھی منسلک ہیں اور اس کے سی ای او کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں-7: سرجے برن (Sergey Brin): سرجے برن کا تعلق بھی کیلی فورنیا سے ہے اور 48 سال کی عمر میں ان کا شمار دنیا کے ساتویں امیر ترین فرد کے طور پر ہوتا ہے- سرجے کے اثاثوں کی مالیت 115 بلین امریکی ڈالر ہے- سرجے برین ایک ٹیکنالوجی کمپنی کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ مشہور سرچ انجن گوگل کے شریک بانی بھی ہیں-6: وارین بفیٹ (Warren Buffett): ان کا شمار دنیا کے بزرگ ترین امیر افراد میں ہوتا ہے اور یہ دنیا کے چھٹے نمبر پر امیر ترین فرد ہیں- 91 سالہ وارین اس وقت 116 بلین ڈالر کے مالک ہیں- وارین بفیٹ برک شائیر ہاتھوۓ نامی کمپنی میں سولہ فی صد شئير کے مالک بھی ہیں اور یہ ایک جانی مانی کاروباری شخصیت ہیں-

5: لیری پیج (Larry Page)لیری پیج جن کی عمر 48 سال ہے کیلیفورنیا سے تعلق رکھتے ہیں اور دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص ہیں- لیری ایلفا بیٹ نامی کمپنی کے بانی اور چئيرمین ہیں- اس کے علاوہ انہوں نے خلائی اسپیس پر تحقیقات اور کان کنی کے شعبے میں بھی بڑی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے-ان کے اثاثوں کی کُل مالیت 120 بلین ڈالر ہے-4: بل گیٹس (Bill Gates)۔66 سالہ بل گیٹس امریکہ سے تعلق رکھنے والے دنیا کے چوتھے امیر ترین فرد ہیں- ان کا شمار ان امیر ترین افراد میں سے ہوتا ہے جن پر قسمت دل کھول کر مہربان ہوئی ہے کیونکہ بل گیٹس ایک طویل وقت تک پہلے نمبر پر بھی رہے ہیں- لیکن اس وقت ان کے اثاثوں کی مالیت 127 بلین امریکی ڈالر ہے- بل گیٹس مائیکرو سوفٹ کمپنی کے شریک بانی ہیں-3: برنارڈ آرنلٹ (Bernard Arnault):برنارڈ آرنلٹ 72سال کی عمر میں یورپ کے سب سے امیر اور دنیا کے تیسرے امیر ترین فرد بن چکے ہیں- برنارڈ پرتعیش اشیاﺀ بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے مالک ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 155 بلین ڈالر ہے-2: جیف بیزوز (Jeff Bezos):اٹھاون سالہ جیف بیزوز ایک امریکی شہری ہیں اور یہ اس وقت دنیا کے دوسرے سب سے امیر ترین فرد ہیں- جیف بیزوز اس وقت ایمازون کمپنی کے 10 فی صد حصص کے مالک ہیں- کرونا وائرس نے جہاں دنیا بھر کے کاروباری افراد کو نقصان پہنچایا وہیں پر اس نے آن لائن کاروبار کو بےپناہ ترقی دی- اسی سبب جیف بیزوز کے کاروبار کی وسعت میں 76 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ان کے اثاثوں کی مالیت 178 بلین ڈالر ہوچکی ہے-1: ایلون مسک (Elon Musk): اب بات ہوگی دنیا کے سب سے امیر ترین فرد کی جی ہاں آج کی تاریخ میں ایلون مسک کو دنیا کا سب سے امیر انسان ہونے کا اعزاز حاصل ہے- 50 سالہ ایلون امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 223 بلین امریکی ڈالر ہے- ایلون مسک کے اثاثوں میں سال 2021 میں 32 فیصد کا تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس نے انہیں دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کا امیر ترین انسان بنا دیا-

Leave a Reply

Your email address will not be published.