8 ارب 28 کروڑ روپے کے رمضان ریلیف پیکیج پر یکم اپریل سے عملدر آمد 19 اشیائے ضروریہ پر 20 فیصد تک رعایت

لاہور( این این آئی)وفاقی حکومت کے 8 ارب 28 کروڑ روپے کے رمضان ریلیف پیکیج پر یکم اپریل سے عملدر آمد شروع ہوگا،رمضان ریلیف پیکیج کے تحت ملک بھرمیں تقریباً4 ہزاریوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل،کھجوریں،بیسن،سفید چنا، پیکٹ والا دودھ، مشروبات، چائے اور مصالحوں پر سبسڈی ملے گی۔۔یوٹیلیٹی اسٹورزحکام کے مطابق آٹا،چینی،گھی سمیت 19 اشیائے ضروریہ پر 20 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔20 کلو آٹا 950 روپے،چینی 85 روپے، گھی 260 روپے کلو میں دستیاب ہوگا۔ مارکیٹ ریٹ کے مقابلے میں آٹے پر 222 روپے، گھی پر 110 روپے جبکہ چینی پر تقریباً 2 روپے فی کلو سبسڈی برقرار رکھی جائے

گی۔دالیں اور چاول بھی مارکیٹ ریٹ سے 15 سے 20 روپے فی کلو سستے ملیں گے۔رمضان ریلیف پیکیج کے تحت ملک بھرمیں تقریباً4 ہزاریوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل،کھجوریں،بیسن،سفید چنا، پیکٹ والا دودھ، مشروبات، چائے اور مصالحوں پر سبسڈی ملے گی۔یہ بھی بتایا گیا کہ 1500 دیگر اشیا ء پر10فیصد تک رعایت دی جائے گی جبکہ احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افراد کو آٹا، چینی اور گھی سمیت 3 اشیا پر مبنی راشن پر 1 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.