7500،25000 اور 40000 روپے کے انعامی بانڈز سے متعلق اہم حکومتی فیصلہ

کراچی: (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے 7500، 15000، 25000 اور 40000 روپے کے انعامی بانڈز کی واپسی کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ساڑھے 7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

مرکزی بینک نے کہا ہے کہ 7500، 1500، 25000 اور 40000 روپے کے انعامی بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ 31 مارچ 2022 تھی لیکن اب اس مالیت کے تمام بانڈز 30 جون 2022 تک کیش کرائے جاسکیں گے۔ اسٹیٹ بینک نے ملک کی تمام بینکوں اور ان کی شاخوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30 جون 2022 تک پرائز بانڈز کو کیش یا تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کریں۔ حکومت کی جانب سے پرائز بانڈز کیش کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع ان لوگوں کی سہولت کے لیے کی گئی ہے جن کے پاس اب بھی پرائز بانڈز موجود ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت بدعنوانی اور منی لانڈرنگ روکنے کے لئے ساڑھے 7 ہزار ، 15 ہزار، 25 اور 40 ہزار کے بانڈز منسوخ کرچکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے دی گئیں شرائط پر عمل کے تحت پرائز بانڈز واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.