اپوزیشن نے3وزارتیں، گورنر سندھ کے عہدے سمیت ایم کیو ایم کو کیا کچھ آفر کیا ؟ اینکر عمران خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اینکر پرسن عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کو 3 وزارتیں اور سندھ کی گورنر شپ آفر کی گئی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا “ایم کیو ایم کو پورٹ اینڈ شپنگ سمیت 3 وزارتیں، گورنر سندھ کا عہدہ اور شہری سندھ میں سیاسی مفادات پر مدد۔ اپوزیشن کی

آفرز پر معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی۔ خان حکومت کے پاس چند گھنٹے باقی۔ کیا وہ اس سے کچھ زیادہ یا اتناآفر کر سکتے ہیں؟خیال رہے کہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان کئی گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد معاملات طے پاگئے ہیں جس کی تصدیق بلاول بھٹو زرداری اور فیصل سبزواری نے بھی کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ معاہدے کی ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے منظوری لی جائے گی جس کے بعد میڈیا کو معاملات سے آگاہ کیا جائے گا۔دوسری جانب صحافی و تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کو ڈپٹی وزیر اعظم کا عہدہ دینے کا مشورہ دے دیا۔ایم کیو ایم کے اپوزیشن اتحاد کے ساتھ معاہدہ طے پانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں رؤف کلاسرا نے کہا “عمران خان صاحب کو ایم کیو ایم کو ڈپٹی وزیراعظم کی پیشکش کرنی چاہئے، مان جائے گی۔ کیا ہرج ہے۔”خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ایم کیو ایم اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں اور ایم کیو ایم نے تحریک عدم اعتماد پر وزیراعظم کے خلاف ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے فریقین میں معاہدے کا ڈرافٹ تیار کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.