جسم کے بغیر دماغ انٹرنیٹ پر ’اپ لوڈ‘ کرکے انسان کے 150سال زندہ رہنے کا حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک) اس خاکی جسم کے ساتھ انسان تمام تر کاوشوں کے باوجود اپنی زندگی میں اضافہ نہیں کر سکاتاہم اب ایک ارب پتی شخص نے جسم کے بغیر ’میٹا ورس‘ میں انسان کے 150سال زندہ رہنے کا حیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس کاروبار ی

شخص کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے جسم کو چھوڑ کر ایک ’ایپلی کیشن‘ کی صورت میں زندہ رہنے پر رضامند ہوں تو آپ اگلے ڈیڑھ سو سال تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو اپنا دماغ انٹرنیٹ پر ’اپ لوڈ‘ کرنا ہو گا۔ نٹرنیٹ پر اپ لوڈ ہونے کے بعد انسانی دماغ کو مصنوعی ذہانت اور میٹاورس کی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ایپلی کیشن کی شکل دی جائے گی۔ یہ ایپلی کیشن اس شخص کی مکمل شخصیت کی آئینہ دار ہو گی، اس کے ساتھ اسی طرح گفتگو کی جا سکے گی جیسے اس شخص کی زندگی میں لوگ اس سے کیا کرتے تھے۔ فی الوقت انسان کے مادی جسم کے ساتھ طبعی مدت سے زائد زندگی ممکن نہیں ہے تاہم مصنوعی ذہانت اور میٹاورس کی ٹیکنالوجیز کے ذریعے ہم ڈیڑھ سو سال تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ 2045ء تک ہم ایسے مصنوعی جسم بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے، جس کے بعد لوگ انٹرنیٹ کی مدد سے اپنے پرانے جسم سے اس نئے مصنوعی جسم میں منتقل ہو سکیں گے اور اس طرح ایک طویل زندگی جی سکیں گے۔اس منصوبے کی کامیابی کے بعد لوگ اپنی زندگی میں توسیع اور ذاتی ترقی کے امکانات کے متعلق آزادانہ فیصلے کر سکیں گے اور جب ان کا پرانا جسم ناکارہ ہونے لگے گا تو نئے مصنوعی جسم میں منتقل ہو سکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.