بچوں کے بیٹھنے کے انداز پر نظر رکھیں!!! لاپرواہی سے انکی ٹانگیں ٹیڑھی بھی ہو سکتی ہیں؟

لاہور: (ویب ڈیسک) اپنے بچوں کے بیٹھے کے انداز پر نظر رکھیں، کیونکہ ہماری ذرا سی بھی لاپرواہی سے ان کی ٹانگیں ٹیڑھی بھی ہو سکتی ہیں۔ہر معاشرے میں بچوں کو اٹھنے بیٹھنے کا درست طریقہ اور بنیادی طور طریقے یا ادب و آداب کی تربیت دینا والدین یا بڑوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

کم عمری میں سیکھی ہوئی ہر چیز بچوں کو ساری عمر یا د رہتی ہے اور وہ اس پر عمل بھی کرتے ہیں۔آج ہم اپنی اس اسٹوری میں آ پ کو بچوں کے بیٹھنے کے درست انداز کے بارے میں بتائیں گے ۔ اکثر ہم نے دیکھا ہے کہ کچھ بچے اپنی دونوں ٹانگوں کو زمین پر موڑ کر رکھتے ہیں اور ان کی ٹانگوں سے ڈبلیو پوزیشن واضح ہوتی ہے۔ بیٹھنے کی یہ پوزیشن بچوں کےلئے بالکل بھی درست نہیں ہے۔طبی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جب بچے دونوں ٹانگیں یوں موڑ کر بیٹھتے ہیں تو جسم کا سارا وزن گٹھنوں پر آ جاتا ہے جس سے ہڈیوں کے کمزور ہونے اور ٹانگوں کے ٹیڑھے ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ اگرآپ کا بچہ دونوں ٹانگوں کو ایک ہی سائیڈ پر کرکے مسلسل اسی پوزیشن پر بیٹھا رہتا ہے تو اس سے بچے کے جسم میں خون کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں پیرنٹنگ سیکریٹ آف ٹوڈلرز کے ڈاکٹر سٹ جانز کا کہنا ہےکہ ٹانگوں کو بالکل سیدھا کرکے بیٹھنا جسم میں دوران خون کی ترسیل کے لئے بہت ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.