’’ تین وزرا نے اپوزیشن سے رابطہ کر کے کہا کہ ہمارے لیے کوئی راستہ نکالیں‘‘ حامد میر نے ایک اور بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار حامد میر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی 3وزراء نےاپوزیشن کیساتھ رابطہ کیا ہے جن میں سے ایک نے کہا ہے کہ ہمارے لیے کوئی راستہ نکالیں ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میںحامد میر نے کہا ہے کہ

وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد ان کے وزیروں میں بھی ہلچل مچ گئی ہے کہ یہ کیا تقریر کر دی ہے اس تقریرکے بعد تین وزراء نے اپوزیشن سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے لیے بھی کوئی راستہ نکالیں ۔ قبل ازیں سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مطابق 7 مارچ کو نامناسب پیغام بھیجا گیا تو پھر 14 روز بعد انہوں نے امریکا کو او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ کیوں بھیجا؟سینئر صحافی حامد میر نے بتایا کہ امریکا کی نائب وزیر خارجہ عذرا ضیا سے 21 مارچ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی، ان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ہم امریکا کے ساتھ تعمیری اور متواتر مکالمے پر یقین رکھتے ہیں تاکہ ہم خطے میں اپنے مشترکہ مقاصد حاصل کر سکیں۔ حامد میر نے شاہ محمود قریشی کی ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر خارجہ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کا ذکر بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.