نگراں وزیراعظم کے لیے 2 نام سامنے آ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین یا سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے نام پر غور شروع کردیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں نئے انتخابات تک نگران وزیر اعظم کے لیے تحریک انصاف کی قیادت نے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا۔ اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں کی قیادت کے ساتھ ابتدائی مشاورت شروع ہوچکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے نگران وزیراعظم کے لیے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین اور سابق چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کے نام پر غور کیا جارہا ہے، تاہم تحریک

انصاف اپنی اتحادی جماعت ق لیگ سے بھی نگران وزیر اعظم کے لیے مختلف ناموں پر مشاورت کرے گی۔دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے وزیراعظم کیلیے اپنے 2 نام بھجوا دیے ہیں اگر وہ 7 دن میں نام نہیں دیتے تو ان میں سے نمبر ون نام فائنل ہوجائے گا۔سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد میں شہباز گل ودیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے وزیراعظم کیلیے اپنے 2 نام بھجوا دیے ہیں اگر وہ 7 دن میں نام نہیں دیتے تو ان میں سے نمبر ون نام فائنل ہوجائے گا۔قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم نے نگران وزیراعظم کے لیے دو نام بھجوا دیے ہیں، اپوزیشن لیڈر نے نام نہ بھجوائے تو سات دن میں ہمارے پہلے نام کو منتخب کر لیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ’اپوزیشن راہِ فرار اختیار کر رہی ہے لیکن یہ ممکن نہیں کیونکہ 90 روز میں الیکشن ہوں گے۔انہوں نے واضح کیا کہا کہ ’ملک کا مفاد مقدم ہے اس لیے خط کی مکمل تفصیلات عوام کے سامنے نہیں رکھ سکتے۔‘فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن احتجاج کی بات کر رہی ہے لیکن اگر عمران خان نے احتجاج کی کال دی تو آپ لوگوں کو بھاگنے کا رستہ نہیں ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.