اگلے عام انتخابات کے نتیجہ میں قومی اسمبلی کی نشستیں 342 سے کم ہو کر 336 رہ جائیں گی ، مگر کیوں ؟ حیران کن تفصیلات

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) ملک میں نئے عام انتخابات کے نتیجے میں قومی اسمبلی کا موجودہ 342 رکنی ایوان سکڑ کر 336 رکنی رہ جائے گا، فاٹا کی قومی اسمبلی میں 12 نشستیں تھیں صوبے کا حصہ بننے کےبعد 6 نشستیں کم ہو گئیں.25 ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں فاٹا کی الگ حیثیت ختم کر دی گئی تھی

اور اسے خیبر پختونخواہ میں ضم کر دیا گیا تھا۔فاٹا کی قومی اسمبلی میں 12نشستیں تھیں صوبے کا حصہ بننے کےبعد 6 نشستیں کم ہو گئیں. خیبر پختونخوا کی قومی اسمبلی میں 39 نشستیں ہیں ، فاٹا کی6نشستیں شامل ہونے سے صوبے کی قومی اسمبلی میں نمائندگی 45ہو جائے گی ، خیبر پختونخوا اسمبلی 99ارکان پر مشتمل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.