فرح بی بی کو چھوڑو۔۔۔۔ مریم نواز جو جوتے اور بیگ استعمال کرتی ہیں انکی قیمت کتنی ہے؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریکِ انصاف کے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیگز اور جوتوں پر ٹرولنگ کی گئی ہے۔حال ہی میں خاتون اول کی قریبی ساتھی فرح خان کی پرائیوٹ جیٹ میں تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچادی ہے۔فرح خان کا ہینڈ بیگ اور

سینڈل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہینڈ بیگ اور سینڈل معروف امریکی برانڈ کا ہے س حوالے سے (ن) لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے بھی دعویٰ کیا کہ فرح خان کے پاس ایک کروڑ 62 لاکھ روپے کا بیگ ہے جو زیادہ تر پاکستانیوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی سے زیادہ ہے۔بعدازاں مریم نواز شریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے فرح خان کی وائرل تصویر پر بھی لب کشائی کی۔مریم نواز نے کہا کہ وہ تصاویر تو آپ سب نے دیکھی ہوں گی جو آج کل سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں، میں نے بھی دیکھی ہیں، وہ جو تین کروڑ کا اینیمل اسکن کا بیگ لیا گیا ہے وہ کہاں سے آیا؟تاہم پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ سے مریم نواز کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس کا عنوان تھا ‘مریم نواز کا بیگ کس سے بنا ہے؟ویڈیو میں مریم نواز کے وہ سارے جوتے اور بیگز دکھائے گئے جن کی قیمتوں کے ماضی میں خوب چرچے رہ چکے ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو مخاطب کیا گیا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ برائے مہربانی مریم نواز کی آئندہ روز ایک اور پریس کانفرنس کرائی جائے، مریم نواز میں آف دی سیریز کے خطاب کے ساتھ جی رہی ہیں، جو ہم نے انہیں دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.