کیا سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے پر نظر ثانی کا کوئی امکان ہے ؟ اہم خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں از خو نوٹس کیس میں صدر مملکت کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ امید تھی سپریم کورٹ الیکشن کی طرف جائے گی، مگر ایسا نہیں ہوا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پانچ ججوں کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل کا امکان

کم ہوتا ہے، فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل کرنی ہے یا نہیں، پارٹی فیصلہ کرے گی۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ میں نے اپنے دلائل میں رولنگ کا دفاع نہیں کیا تھا۔نجی ٹی وی چینل نے بیرسٹر علی ظفر سے سوال کیا کہ آپ سمجھتے ہیں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی تھی، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اس پر کوئی تبضرہ نہیں کرنا چاہتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.