آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 6 کیا ہے۔۔۔؟آرٹیکل 6 کی سزا کیا ہے؟؟وہ معلومات جو کوئی کوئی جانتا ہے

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی آئین کے “آرٹیکل 6” کے مطابق آئین شکنی کو ریاست سے “سنگین بغاوت” کا جرم قرار دیا گیا ہے جس کی سزا پارلیمنٹ نے عمر قید یا موت تجویز کی ہے۔ آئین کے اس آرٹیکل کی 3 ضمنی دفعات ہیں وئی شخص جو طاقت کے استعمال سے یا دیگر

غیر آئینی ذریعے سے دستور کی تنسیخ کرے یا تنسیخ کرنے کی سعی یا سازش کرے، تخریب کرے یا تخریب کرنے کی سعی یا سازش کرے سنگین غداری کا مجرم ہو گا۔ کوئی شخص جو شق ایک میں مذکورہ افعال میں مدد دے گا یا معاونت کرے گا، اسی طرح سنگین غداری کا مجرم ہوگا۔ مجلس شوریٰ پارلیمنٹ بذریعہ قانون ایسے اشخاص کے لیے سزا مقرر کرے گی جنہیں سنگین غداری کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ آئین کی اس شق پر عمل درآمد کے لیے بنائے گئے “سنگین بغاوت کی سزا کا قانون 1973” کی بھی تین ذیلی شقیں ہیں۔ اس قانون کا نام “سنگین بغاوت کی سزا کا قانون 1973” ہوگا۔ ایسا فرد جو آئین کو توڑنے یا ایسا کرنے کی کوشش یا سازش کرنے کے جرم کا مرتکب ہو، اس کی سزا عمر قید یا موت ہوگی۔ کوئی عدالت اس قانون کے تحت اس وقت تک کارروائی نہیں کرسکتی جب تک اس جرم کے واقع ہونے کی تحریری شکایت کسی ایسے فرد کی جانب سے متعلقہ سیشن عدالت میں دائر نہ کی جائے جسے وفاقی حکومت نے ایسا کرنے کے لیے اختیار دیا ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.