نیا ورلڈ ریکارڈ قائم!!! عمران خان ایک ہفتے میں تیسری مرتبہ وزیر اعظم بن گئے

کراچی (نیوز ڈیسک ) میزبان اور کامیڈین شفاعت علی نے 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ، صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے

از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنایا۔سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیا کہ تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرناآئین سے متصادم تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کردی۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اسپیکر فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں، قومی اسمبلی اجلاس ہرصورت 9 اپریل صبح 10:30 بجے سے پہلے بلایا جائے۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر جہاں سیاستدانوں کے ردعمل سامنے آئے اسی دوران پاکستانی میزبان اور کامیڈین شفاعت علی نے بھی دلچسپ تبصرہ کیا۔ شفاعت علی نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ خان صاب ایک ہفتے میں تیسری بار وزیراعظم بن گئے، ورلڈ ریکارڈ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.