بس بہت ہوگیا!!! لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والی ڈاکٹر کیساتھ کیا ہوا ؟سن کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں

پیرس : (ویب ڈیسک) فرانسیسی عدالت نے تین سال تک لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والی جعلی خاتون ڈاکٹر کو قید کی سزا سنا دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں ایک خاتون ڈاکٹر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا تھا جو بغیر کسی میڈیکل کی تعلیم کے بطور ڈاکٹر خدمات انجام دے رہی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جعلی خاتون ڈاکٹر رئیل اسٹیٹ مینجمنٹ میں بیچلرز ڈگری کی حامل تھی، لیکن 31 سالہ خاتون سونیا نے 2018 میں خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے یہ دھندہ شروع کیا۔ خاتون نے میڈیکل کی جعلی ڈگریاں بنوائی اور بطور جنرل فزیشن منفعت بخش کام کا آغاز کیا اور اکتوبر 2021 میں بے نقاب ہوگئی جس کے بعد خاتون آنکھوں کی ڈاکٹر بن گئی۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا، جہاں ججز نے خاتون کو لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے جرم میں دو برس قید کی سزا سنا دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.