برطانوی حکومت نے جمائما کے بھائی زیک گولڈ سمتھ کے عمران خان کے حق میں دیئے گئے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی حکومت نے اپنے دفترخارجہ کے وزیر اور جمائما خان کے بھائی ” زیک گولڈ سمتھ “کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے معزول ہونے والے وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں دیئے گئے بیان سے اظہار لاتعلقی کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہاہے

کہ وزیراعظم بورس جانسن آفس زیک گولڈ سمتھ کی جانب سے دیئے گئے بیان کو رد کر دیاہے ۔ڈاﺅننگ سٹریٹ سے سوال کیا گیا کہ کیا زیک گولڈ سمتھ حکومت کی جانب سے بات کر رہے تھے ؟ ترجمان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” ہم پاکستان میں جمہوری سسٹم کا احترام کرتے ہیں اور ہم ان کے دخلی سیاسی معاملات پر کبھی مداخلت نہیں کریں گے ، ہمارے پاکستان کے ساتھ طویل تعلقات ہیں اور ہم پیشرفت کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ 10 ڈاوننگ سٹریٹ کے ترجمان نے یہ واضح نہیں کیا کہ حکومت کی جانب سے زیک گولڈ سمتھ کو بیان واپس لینے یا ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا گیاہے یا نہیں ۔ جمائما کے بھائی زیک گولڈ سمتھ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”پاکستان میں گزشتہ رات کے واقعات دیکھ کر دکھ ہوا، عمران خان ایک اچھے اور مہذب آدمی ہیں، وہ عالمی سطح پر سب سے کم کرپٹ سیاستدانوں میں سے ایک ہیں، مجھے کوئی شک نہیں کہ وہ آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے واپس آئیں گے“۔واضح رہے کہ زیک گولڈ اسمتھ برطانوی وزیرِ مملکت برائے بحرالکاہل اور بین الاقوامی ماحولیات ہیں۔یاد رہے کہ عمران خان نے 1995 میں جمائما گولڈ اسمتھ سے شادی کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.