342 کے ایوان میں اگر تحریک انصاف کے 155 افراد استعفے دے دیں تو اسمبلی کی قانونی حیثیت کیا رہ جائے گی ؟ معلوماتی رپورٹ

لاہور (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے 342 کے ایوان سے اگر کم و بیش 155 اراکین مستعفی ہو جاتے ہیں تو اسمبلی کی قانونی حیثیت کیا رہ جائے گی؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے غیر سرکاری تنظیم پلڈیٹ کے سربراہ اور پارلیمانی امور کے ماہر احمد بلال محبوب نے بتایا کہ

’اسمبلی بالکل قانونی طور پر کام کرتی رہے گی۔ اس کی حیثیت بالکل قانونی ہو گی۔‘انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اگر مستعفی ہو جاتے ہیں تو اس کے بعد سے لے کر ضمنی انتخابات ہونے تک قومی اسمبلی میں حزبِ اختلاف نہیں ہو گی اور ایسا پاکستان میں پہلی مرتبہ نہیں ہو گا۔احمد بلال محبوب کے مطابق ’اس سے قبل بلوچستان کی ایک اسمبلی ایسی بھی رہی ہے جس میں ایک کو چھوڑ کر تمام اراکین کابینہ کے ممبر تھے۔ اور وہ اسمبلی چلتی رہی تھی۔ اس میں نہ تو کوئی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھی اور نہ ہی دیگر کوئی کمیٹیاں بنائی گئی تھیں۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published.