وزیراعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں کیا لکھا ؟ تاثرات کی کتاب کا عکس سامنے آگیا

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری کے دوران مہمانوں کی کتاب میں لکھنے والے تاثرات سامنے آگئے۔ دنیا نیوز نے تاثرات کی کتاب کا عکس حاصل کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف لکھتے ہیں کہ قائد! میں آپ کی آخری آرام گاہ پر بصد احترام حاضر ہوں،

میں مشکور ہوں کہ آپ نے ہمیں آزاد ملک دیا، قائد! ہم دل کی گہرائیوں سے معذرت چاہتے ہیں، ہم اس راستے پر نہیں چل سکتے، جس کی آپ کو ہم سے امید تھی۔ شہباز شریف کی جانب سے لکھے گئے تاثرات میں مزید کہا گیا کہ میں عوام کی بہتری کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروکار لاوں گا، قائد! آپ کی امیدوں کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کرینگے۔ تاثرات کے اختتام پر وزیراعظم نے نام کی جگہ خادم پاکستان تحریر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.