باپ گورنر، بیٹا وزیر، نئی حکومت میں پی پی پی کس کو کیا دے رہی ہے؟ سلیم صافی نے کچا چٹھا کھول دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینئر صحافی سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی مخدوم احمد مخدوم کو گورنر بنا رہی ہے جبکہ ان کے بیٹے مرتضیٰ محمود کو انڈسٹریز کا وزیر لگا رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے

ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ زردارانہ انصاف،،، مخدوم احمد مخدوم کو پاکستان پیپلز پارٹی گورنر اور ان کے بیٹے مرتضیٰ محمود کو وزیر صنعت و تجارت لگا رہی ہے۔سلیم صافی نے پیپلز پارٹی کو دیئے جانے والی دوسری وزارتوں کی لسٹ بھی شیئر کی جن میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کس رہنما کو کون سی وزارت سونپی جا رہی ہے ۔ سلیم صافی کے مطابق سید خورشیدشاہ کو وزیر پانی ،سید نوید قمر کو وزیر کامرس اور شیری رحمٰن کوو زیر موسمیاتی تبدیلی لگایا جا رہا ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل کو وزیر برائے قومی صحت ،شازیہ مری کو وزیر برائے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،ساجد طوری کو وزیر برائے اوورسیز پاکستانی ،احسان مزاری کو انٹر پرویژنل کوارڈینیشن کی وزارت سونپی گئی ہے ۔ اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے عابد بھایوکو پبلک پارائیویٹ پارٹنرشپ کی وزارت، قمر زمان کائرہ کو مشیر برائے کشمیر امور لگایا گیا ہے ، حنا ربانی کھر کو وفاقی وزیر برائے فارن افیئر ز تعینات کیا گیا ہے اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کو وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف لگایاگیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.