چپل نیلام کریں تو اربوں کی بک جائے گی ۔۔ رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ نےعوام کی عمران خان سے دیوانہ وار محبت کا حیرت انگیز انکشاف کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) اس وقت پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان وہ واحد سیاسی شخصیت ہیں جن پر عوام کی نظریں اس وقت جمی ہوئی ہیں اور اُنہیں انتظار رہتا ہے کہ اگلے جلسے میں خطاب میں کیا سرپرائز دینے والے ہیں۔ عمران خان کے سپورٹر کی طرح ان کے پارٹی کارکن

بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہتے۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے اپنے لیڈر کے بارے میں کیا کہا، جانتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اگر اپنی پشاوری چپل کی نیلامی کریں تو عوام اس پر اربوں روپے نچھاور کرنے کو تیار ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ بات ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی۔ عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اپنے گھر کی چھوٹی سے چھوٹی کوئی چیز بھی لا کر فروخت کے لیے دیں تو عوام اس پر کروڑوں روپے نچھاور کر دے گی، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے امپورٹڈ حکومت کے نام سے ایک ویب سائٹ بنائی جہاں 24 گھنٹے میں اوورسیز پاکستانیوں نے ایک ارب روپے سے زائد کے فنڈز جمع کروا دیئے۔ سیاسی رہنما عالیہ حمزہ نے عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا لیڈر ہماری سوچ سے بھی زیادہ بہادر نکلا ہے۔ عمران خان نے پاکستان کی خودداری، عزت، سالمیت کا بوجھ اکیلے انہوں نے اپنے کندھوں پر اٹھا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.