فرح گوگی کو زمین ٹرانسفر کرنے کی خبریں!!ملک ریاض خود میدان میں آگئے، حقائقئ سے پردہ ہٹا دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) بزنس ٹائیکون ملک ریاض کا اپنے بیٹے احمد علی ریاض کی جانب سے فرح گوگی کے نام 205 کنال زمین منتقلی کے الزام پر ردِ عمل آگیا۔تفصیلات کے مطابق بزنس ٹائیکون ملک ریاض کے بیٹے احمد علی ریاض پر فرح گوگی کے نام 205 کنال زمین منتقلی کا الزام لگا دیا گیا،بڑا رقبہ منتقل ہونے کی دستاویزات سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

تاہم معاملے کی ملک ریاض نے تردید کر دی۔ملک ریاض کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زمین ٹرانسفر کرنے کے حوالے سے خبریں حقائق کے منافی ہیں۔ میرے اور بیٹے کے خلاف زمین ٹرانسفر کے حوالے سے غلط خبریں زیر گردش ہیں، زیر بحث زمین ایک یونیورسٹی اور لنگر خانے کو عطیہ کی گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کا مقام تبدیل ہونے پر زمین کی منتقلی روک دی گئی تھی، ان کے اور ان کے بیٹے کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،علی ملک ایک سال سے پاکستان میں نہیں ہے، ان کی زندگی کا واحد مقصد پاکستان کی ترقی ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر دو روز سے خبریں زیر گردش تھیں جن میں ملک ریاض کے بیٹے پر الزام عائد کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے فرح گوگی کے نام 205 کنال زمین ٹرانسفر کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.