پڑھی لکھی خاتون یہ کام کیوں کِیا؟ تہلکہ خیز تفصیلات منظر عام پر

لاہور(نیوز ڈیسک ) گزشتہ روز جامعہ کراچی میں چینیوں کو نشانہ بنانے والے خاتون کے حوالے چونکا دینے والے انکشافات ہوئے ہیں۔ خاتون کا نام شاـرـی بلوچ تھا جو کہ ضلع کچ کے ایک اسکول میں بطور ٹیچر کام کرتی تھی۔ شاـرـی بلوچ نے سال 2014 میں بی ایڈ کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد سال 2018 میں ایم ایڈ مکمل کیا اور بلوچستان یونیورسٹی سے زولوجی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔اسکے علاوہ خاتون نے علامہ اقبال اوپن

یونیورسٹی کے تربت کیمپس سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی تھی۔ شاـرـی بلوچ ایک شادی شدہ خاتون تھی جس کے 2 بچے بھی تھے جبکہ اس کے شوہر شعبے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں۔اس کے والد ایک سرکاری ایجنسی میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دیتے تھے بعد ازاں ان کے والد تین سال تک ضلع کونسل کے رکن رہے۔اسکے علاوہ شاـرـی کے بھنوئی بھی ایک لیکچرر ہیں جبکہ اس کے ماموں میں سے ایک مصنف، ایک سابق پروفیسر، اور انسانی حقوق کے کارکن ہیں۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ شاری کا تعلق ایک ایک مستحکم اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پرامن خاندان سے تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.