مجھے اور اہلیہ کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے،عمران خان ایک بار پھر بول اٹھے،اپوزیشن پر سنگین الزام بھی لگا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اور میری اہلیہ کو بطورِ خاص ”فیک نیوز“ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے اعلیٰ سطح وفد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ

معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بیرونی سازش کے نتیجے میں ملکی سیاست میں مداخلت اور حکومت کی تبدیلی پر بھی گفتگو ہوئی۔ سی پی این ای کے وفد نے جعلی اطلاعات کے انسداد و تدارک کے لیے تعاون کی درخواست کی جس پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے وفد کے شرکاء کو بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افواہ سازی اور فیک نیوز یقیناً ایک بڑا مسئلہ ہے، بطور جماعت ہمیشہ سے افواہ سازی اور فیک نیوز کے انسداد کا اہتمام کرتے رہے ہیں اور ہم اسے آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے اور میری اہلیہ کو بطورِ خاص ”فیک نیوز“ کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سیاسی بیانیے میں واضح شکست کے بعد حکومتی سرپرستی میں میری ذات کو جھوٹی خبروں اور الزام تراشی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، بطور ریاست بھی دشمن افواہ سازی کو بطور ہتھیار آزماتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواہ سازی اور فیک نیوز کے تدارک میں کلیدی کردار اہلِ صحافت کو حاصل ہے، تحریک انصاف آزاد و ذمہ دار میڈیا کی افزائش و نمو کی مکمل حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ صدر سی پی این ای کاظم خان نے کہا کہ فیک نیوز اور آزادی اظہار دو مختلف چیزیں ہیں، میڈیا کو مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے اپنی غلطیوں کی اصلاح ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.