ایک ساتھ 3 عورتوں سے شادی کرلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔42 سالہ شخص نے ایسا کرنے کی کیا وجہ بتائی؟

لاہور: (ویب ڈیسک) کہاں تو مرد حضرات ایک شادی کے بعد ہی بے حال ہوئے جاتے ہیں۔ کسی کو شکایت ہوتی ہے کہ بیگم خرچہ بہت کراتی ہیں تو کوئی گھر میں ہونے والی تو تو میں میں سے تنگ ہوجاتا ہے لیکن پھر بھی کچھ لوگ خوشی خوشی ایک سے زیادہ شادیاں کرنا پسند کرتے ہیں بلکہ ایک شخص نے تو حد ہی کر دی۔ انھوں نے ایک ساتھ 3 شادیاں کر لیں۔ آئیے آپ کو سناتے ہیں اس عجیب و غریب شادی کا احوال ۔ بیویوں کے نام کیا ہیں؟ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں نان پور میں ایک شخص نے ایک ساتھ 3 خواتین سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔ موریہ نامی یہ شخص گاؤں کے سرپنج ہیں اور ان کی بیگمات کے نام میلہ، ساکری اور نان بائی ہیں۔ موریہ نامی اس شخص کی عمر 42 سال ہے اور انھوں نے کافی دھوم دھام سے اپنی شادی کی خوشیاں منائی ہیں۔ ایک ساتھ 3 شادیوں کی وجہ موریہ نے یہ بتائی کہ اسے وہ ان تینوں خواتین کو پسند کرتا تھا اور تقریباً 15 سالوں سے جانتا تھا لیکن غربت کی وجہ سے شادی نہیں کرسکتا تھا۔ اب اس کے حالات اس قابل ہوگئے ہیں کہ وہ شادی کرسکے اس لیے اس نے تینوں سے ایک ساتھ ہی شادی کرلی۔ بھارت میں قانوناً ایسی شادی کی اجازت نہیں۔ واضح رہے کہ ہندو مذہب میں ایک سے زیادہ شادی کا تصور نہیں ہے یہاں تک کہ بھارت کے قانون کے مطابق بھی ہندو مرد ایک سے زیادہ بیوی نہیں رکھ سکتا جبکہ ایک ساتھ 3 شادیوں کی مثال تو شاید ہی دنیا میں کہیں ملتی ہوگی اس وجہ سے لوگ اس عجیب و غریب شادی پر انگشت بدنداں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.