عمران خان کی حکومت جاتے ہی امریکا سے ’فون ‘ آہی گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلاول بھٹو زرداری کو وزیرخارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطے میں وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ٹیلی فونک رابطے میں بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ کا

عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیا ن دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر اہم بات چیت ہوئی۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے مجھے فون کیا اور وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سے باہمی مفاد پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی وزیرخارجہ سے بات چیت کے دوران امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ امریکی وزیرخارجہ سے گفتگو کے دوران باہمی احترام کے ساتھ آگے کے سفر پر اتفاق کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.