شریف خاندان کی موجیں شروع، مریم نواز کو اعلیٰ درجے کی سکیورٹی دینے کی منظوری،پولیس کے ساتھ کونسی اہم فورس کے اہلکار تعینات ہونگے؟؟

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو سیکیورٹی دینے کی منظوری دے دی گئی ، مریم نواز کی سیکیورٹی پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے ۔ وزارت داخلہ نے مریم نواز کو سیکیورٹی دینے کی منظوری دی ، مریم نواز کی رہائشگاہ پر بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ،

سیکیورٹی وزارت داخلہ کی سفارش پر دی گئی ہے ۔ پولیس کے ساتھ رہنجرز اہلکار بھی مریم نواز کی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے ۔ دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے جنرل باجوہ کوایکسٹینشن منتیں کرکے دی تھی۔ نجی نیوز چینل کے پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کو منتیں کرکے ایکسٹینشن دی تھیں،عمران خان نے بعد میں کسی اور کو آرمی چیف لگانا تھا تو وقت کا حساب لگا کر جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی، یہ تو 2028 تک حکومت بنا کر بیٹھے تھے۔ ان کا خوابوں کا محل 2028 تک تیار تھا جو ٹوٹ گیا۔ ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ اسٹبلشمنٹ، عدلیہ،الیکشن کمیشن میں کون کون ہو گا کس کس کوسائیڈ پر کرنا ہے سب طے تھا،یہ بھی سوچ لیا گیا تھا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کس کو لگانا ہے۔ جو چیف جسٹس ان کے خلاف تھے ان کے خلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ سوچ لیا گیا تھا کہ کس کو سپریم کورٹ کا جج بننا چاہیے۔ جو ان کے خلاف بولتے تھے ان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج نہیں بننا چاہئیے،اس حوالے سے سب کوبریف کیا جا چکا تھا لیکن ادارے پیچھے ہٹ گئے اور ان کے تمام خوابوں کے محل ٹوٹ گئے۔ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ آج عمران خان کے ساتھ وہ لوگ موجود ہیں جن کو وہ میٹنگز میں گالیاں دیا کرتے تھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے جنرل باجوہ کوایکسٹینشن منتیں کرکے دی تھی۔ نجی نیوز چینل کے پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کو منتیں کرکے ایکسٹینشن دی تھیں،ادھر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے آئین شکنی سے متعلق کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.