ہفتے میں ایک روز گھر سے کام کرنے کی تجویز؟کیا آپ جانتے ہیں ہفتے میں ایک دن گھر سے کام کرنےسے ماہانہ کتنی بچت ہوگی؟؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان بزنس کونسل نے ہفتے میں ایک روز گھر سے کام کی تجویز دے دی۔ ایک بیان میں پاکستان بزنس کونسل نے کہا کہ حکومت نے فیول سبسڈی جزوی واپس لینے کا فیصلہ تاخیر سے کیا مگر صحیح فیصلہ ہے ، پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے سے ملک کا دہرا خسارہ کم ہوگا۔ پاکستان بزنس کونسل نے

کہا کہ ہفتے میں ایک دن گھر سے کام کرنےسے ماہانہ 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی بچت ہے، اس لیے کاروباری ہفتے کا دورانیہ کم کریں جس کے لیے ورک فرام ہوم کیوں نہیں کیا جاسکتا ؟ پی بی سی کا کہنا تھا کہ بچت پر عمل کرنے کا کوئی سیاسی نقصان بھی نہ ہوگا۔دوسری خبر کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے لیٹر تک کا بڑا اضافہ کیا ہے جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ جمعرات کے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری رہا ہے اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 202 روپے ایک پیسے پر بند ہوا۔ جمعہ کے روز کاروبار کے آغازپر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی دیکھی گئی جس سے ڈالر 200 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 900سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔یاد رہے معاشی ماہرین پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ناگزیر قرار دے چکے تھے۔ معاشی ماہر یوسف نذر نے کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہ بڑھائی جاتی تو روپے کی قیمت اور گنی تھی جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہونا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.