ماہی گیر کی قسمت بدل گئی!!! جیوانی سے پکڑی گئی مچھلی نے مالا مال بنا دیا، قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں

جیوانی: (ویب ڈیسک) 40 کلو سے زائد وزن کی کروکر مچھلی ایک کروڑ35لاکھ 80ہزارروپے میں نیلام کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل جیوانی کے سمندر سے پکڑی گئی کراکر مچھلی نے ماہی کی زندگی بدل دی، کیوں کہ مچھلی کی نیلامی ایک کروڑ 35 لاکھ 80 روپے میں کی گئی ہے۔

تیکنیکی مشیر ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کے مطابق جیوانی کے قریب ماہی گیر کے جال میں 48.5 کلو وزنی کراکر پھنس گئی تھی، کراکر بلوچی زبان میں “کر” کہا جاتا ہے، کروکر مچھلی ایک کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار روپے میں نیلام کردی گئی ہے۔ تیکنیکی مشیر ڈبلیو ایف نے مچھلی کی خصوصیات کے حوالے سے بتایا کہ کروکرز کے قیمتی ہونے کی وجہ ان کا سوئم بلیڈر یعنی پوٹا ہے، چین میں اسے سکھا کر سونے کی طرح سنبھال کر رکھا جاتا ہے، اور چین میں کروکر مچھلی ہوتا شان و شوکت کی علامت سمجھا جاتا ہے، اس مچھلی کے پوٹے کو سرمایہ کاری میں استعمال کیا جاتا ہے اور ضرورت کے وقت بھاری قیمت میں فروخت کردیا جاتا ہے۔ معظم خان نے بتایا کہ اس مچھلی کو کھانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، لیکن کراکر مچھلی کے گوشت کی کچھ زیادہ قدر و قیمت نہیں ہے، پاکستان میں بڑے کروکرز کی دو اقسام جاپانی اور اسپاٹڈ پائی جاتی ہیں۔ دوسری جانب ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پرآٹا مہنگا ہوگیا، آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا, نوٹیفیکیشن کے مطابق 20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے سے بڑھ کر980 روپے ہوگئی۔آٹے کے10 کلو کےتھیلے کی قیمت 90 روپے اضافے کے بعد 400 روپے سے بڑھ کر490 روپے ہوگئی۔ پیٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے اضافے کے باوجود حکومت اب بھی عوام کو پٹرولیم مصنوعات میں سبسڈی دے رہی ہے ، حکومت کی جانب سے مکمل سبسڈی ختم نہیں کی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.