کراچی میں زیر تعمیر شوکت خانم ہسپتال کی ایک خاص بات کیا ہے ؟ بارسلونا میں فنڈ ریزنگ تقریب میں شاندار حقیقت سامنے آگئی

بارسلونا(ویب ڈیسک)شوکت خانم میموریل ہسپتال اور ریسرچ سنٹر لاہور اور پشاور میں عوام کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اب کراچی میں ان دونوں ہسپتالوں سے بھی بڑا ہسپتال بنے گا۔ان خیالات کا اظہار شوکت خانم میموریل ہسپتال کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر نائلہ خان نے بارسلونا میں فنڈریزنگ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے

کیا۔تقریب کا اہتمام معروف بزنس مین چوہدری امانت مہر نے کیا تھا۔نظامت کے فرائض عمران ملک نے ادا کئے۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت رضوان کاظمی نے حاصل کی ۔شوکت خانم میموریل ہسپتال کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر نائلہ خان نے کہا کہ سرطان مہنگا علاج ہونے کے باعث خطرناک بیماری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سرطان کی بیماری دیگر بیماریوں سے اس لیے خطرناک ہے کیونکہ کسی کو سرطان کا پتہ چلتا ہے تو موت کا خوف ہوتا ہے اور دوسرا اس کا علاج سب سے مہنگا ہے۔اس موقع پر معروف سنگرفخرعالم نے کہا کہ جن کے پاس علاج کے لیے وسائل نہیں ہیں وہ سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، بدقسمتی سے سرطان ایسی بیماری ہے جس کا فوری کوئی علاج نہیں ہے اور مخیر حضرات کو اس مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔فخرعالم نے کہا کہ ہمارے پاس ہسپتالوں کی کمی ہے، ہر روز سرطان کے مریض آتے ہیں لیکن جگہ کم ہونے اور قابل علاج ہونے کے باوجود واپس بھیج دیتے ہیں، اسی لیے کراچی کا ہسپتال بنایا جارہا ہے اوراگلے سال تک فعال ہوجائے گا۔تقریب سے معروف بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر،معروف کاروباری شخصیت شعیب ورک،صدر پی ٹی آئی اسپین محمد شیراز بھٹی، معروف سماجی اور سیاسی شخصیت محمد اقبال چوہدری، راجہ شفیق الرحمان کیانی، معروف صحافی جاوید مغل، پروفیسر طاہر، ملک عمران،محمد شہباز کھٹانہ اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں معروف گلوکار قدیر خان اور سعید اختر حیدری نے اپنی پرفارمنس پیش کی۔یاد رہے کہ شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر کے لیے بارسلونا میں فنڈریزنگ کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.