وزیراعظم شہباز شریف کا شاندار فیصلہ : وزراء اور سرکاری افسران پر بڑی پابندی عائد کردی

کراچی(ویب ڈیسک) وزراء و افسران کاپیٹرول کوٹا کم، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اشرافیہ کو بھی قربانی دینا ہوگی، کمزور طبقے کی مشکلات کم کر رہے ہیں، غربت کا خاتمہ ہدف ہے، گوادر کے مکینوں کو مفت بجلی دینے کیلئے سولر پینل فراہم کرینگے، پانی کا مسئلہ حل کیا جائیگا،

غیر قانونی ٹرالنگ روکیں گے ،گوادر یونیورسٹی کیلئے فنڈز مختص کیے جائینگے،ادھر سندھ کابینہ و سرکاری افسران کے پٹرول کوٹے میں 40فیصد کٹوتی کردی گئی جبکہ خیبر پختونخوا کے حکومتی محکموں کے پٹرولیم اخراجات میں بھی 35فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کیلئے سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کے ارکان وسرکاری افسران کو ملنے والے فری پٹرول میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔ادھر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی خود سمیت تمام وزراء اورسندھ حکومت کے افسران کا پیٹرول کوٹہ 40فیصد کم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے . وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں،بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانے پر مزید نہیں پڑنا چاہئےکیونکہ خزانے پر بوجھ کا مطلب ہے عوام پر بوجھ ، 40 فیصدپیٹرول کوٹے کی کمی سے خزانہ پر کچھ بوجھ کم ہوگا، ادھر خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں میں بھی پٹرول کے استعمال کی مد میں 35 فیصد کٹ لگادیا گیا ہے.محکمہ خزانہ پختونخوا کا کہنا تھاکہ سرکاری محکموں کے تیل پر 35 ‪فیصد کٹوتی سے بڑی بچت ہوگی، اس فیصلے سے صوبے کو سالانہ ڈیڑھ ارب روپے اور ماہانہ ساڑھے 12 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔‬‬‬وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھاکہ عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ کرنے کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔ دوسری جانب جمعہ کو گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبہ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کرمجبوراً بڑھانا پڑیں ، 8 کروڑ غریب افراد کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے

مالی معاونت فراہم کی جائے گی. اشرافیہ کو بھی اب قربانی دینا ہو گی، شروعات اپنے آپ سے کروں گا، ، ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر سے گوادر نیشنل ہائی وے سے منسلک ہو جائے گا، گوادر میں بجلی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا،بینکوں کے ذریعے سولر پینل مہیا کئے جائیں گے.گوادر یونیورسٹی کیلئے فنڈز مختص کریں گے، 2 ہزار ماہی گیر خاندانوں کو کشتیوں کے انجن مفت فراہم کریں گے، بلوچستان کے 5 لاکھ اضافی گھرانوں اور گوادر کے تمام گھرانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے گا، گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کا فضائی معائنہ کیا ہے، گوادر ایئرپورٹ چین کی حکومت کی گرانٹ سے تعمیر کیا جا رہا ہے، ایسٹ بے ایکسپریس وے مکمل ہو گئی ہے.اس سے سامان کی نقل و حمل میں آسانی ہو گی، گوادر میں ایک ڈی سیلی نیشن پلانٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے، علاج کیلئے اسپتال تعمیر کیا گیا ہے جبکہ گوادر کے 3200 گھرانوں کیلئے شمسی توانائی سے چلنے والے سولر پینل مہیا کئے جا رہے ہیں، ہمارے ادارے چینی شہریوں کو تحفظ کی فراہمی کیلئے اپنی ذمہ داری بخوبی ادا کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ایک اجلاس کی بھی اجلاس صدارت کی ہے جس میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا. اس وقت تک ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تسلی بخش نہیں،وزیراعظم نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ وزراء اور افسران کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے ہر منصوبہ کی تکمیل کیلئے وقت کا تعین کریں، گوادر پورٹ دنیا کی ڈیپ سی پورٹ ہے لیکن اس کی ڈریجنگ نہ ہونے کی وجہ سے گہرائی کم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے بڑے بحری جہاز یہاں لنگر انداز نہیں ہو سکتے، یہ مسئلہ بھی حل کرنا ہو گا اور ہمیں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دل غریب عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کے رہنما اور ارکان اس بات پر متفق ہیں کہ غریب عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے، (آج) ہفتہ کو ایک اجلاس طلب کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.