آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا؟ عطاءاللہ تارڑ نے سرکاری گاڑی واپس کر دی، وجہ ایسی بتائی کہ باقی وزراء بھی شرما گئے

لاہو(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی سرکاری گاڑی واپس کر دی۔ صوبائی وزیر عطاءاللہ تارڑ نے پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی سرکاری گاڑی واپس کر دی ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وہ ’’پھٹیچر‘‘ گاڑی نہیں لے سکتے۔

عطاء اللہ تارڑ نے سرکاری گاڑی واپس کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، اس لئے انہیں بلٹ پروف گاڑی فراہم کی جائے۔ اس کے علاوہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ صوبائی وزیروں پر سرکاری پیسے سے پٹرول کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی، اب وزراء اپنے خرچے سے پیٹرول خریدیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت گندم کی قلت کا شکار صوبوں کی مدد کرے گی، آٹے کی قیمت کم کردی ہے، اب نان بائی ایسوسی ایشن قیمت کم کرے، پنجاب کے بارڈرز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سستا آٹا سمگل نہ ہو۔دوری جانب ایک خبر کے مطابق پنجاب حکومت نے کابینہ کے تمام وزرا کا پٹرول کوٹہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔صوبائی وزیر عطا تارڑ نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کوئی وزیر سرکاری پٹرول استعمال نہیں کرے گا۔ وزراء اپنے خرچ پر پٹرول ڈلوائیں گے، سرکاری کاموں کیلئے بھی وزراء اپنی جیب سے پٹرول ڈلوائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ دور میں پوری اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالا گیا، عمران خان نے صرف مخالفین پر مقدمات بنانے پر توجہ دی، جب ان سے حکومت لی تو مہنگائی کی شرح 14 فیصد تھی، عمران خان نے قوم کو دھوکہ دیا، جو کہتا تھا سائیکل پر دفترجاؤں گا وہ ہیلی کاپٹر استعمال کرتا رہا۔ عطا تارڑ بولے کہ بزدار صاحب کی سرکاری رہائش گاہ کا دورہ کرکے حیران رہ گیا، پنجاب کو صرف فرح گوگی نے نہیں بزدار نے بھی لوٹا۔لیگی رہنما نے کہا کہ صوبہ بھر میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے میں دے رہے ہیں، آٹے کی مد میں ماہانہ 16 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔ تنورمالکان سے ملکر روٹی اور نان کی قیمت بھی کم کرائیں گے۔ پنجاب حکومت نے 50 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا ٹارگٹ پورا کرلیا، تجربہ کار ٹیم تمام چیلنجرز پر قابو پانے کیلئے تیار ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دور میں ترجمانوں کے اجلاس بلانے کے علاوہ کیا کیا؟ بزدار کے گھر میں لائٹ نہیں تھی، اس نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی تزین وآرائش پر کروڑوں روپے خرچ کئے۔ مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت عمران خان پر سرکاری وسائل استعمال کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.