لاکھوں کی نہیں بلکہ کروڑوں کی ہے.. بابر اعظم کی نئی گاڑی کی قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کھلاڑی جہاں اپنی عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے دنیا بھر میں لوہا منوا چکے ہیں وہیں ان کے شوق بھی کچھ کم شاہانہ نہیں۔ اگر شاہین آفریدی کو خوبصورت لباس اور اسٹائلش تصاویر کا شوق ہے تو وہیں محمد رضوان کو مختلف ایکٹیویٹز کا۔ اسی طرح ٹیم

کے کپتان بابر اعظم کو چمچماتی خوبصورت گاڑیوں کا شوق ہے۔ حال ہی میں بابر اعظم کی نئی گاڑی میں تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے قومی ٹیم کے کپتان نے کون سی نئی گاڑی خریدی ہے اور اس کی کیا قیمت ہے۔ سیاست ڈاٹ کام کی جانب سے شئیر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم ایک ایونٹ میں سیاہ رنگ کی بڑی سی گاڑی میں داخل ہورہے ہیں اور ان کے ساتھ ان کے بھائی بھی موجود ہیں۔ ویڈیو میں بتایا گیا کہ بابر اعظم کے پاس ہنڈائی سوناٹا موجود ہے اور یہ پاکستان میں حال ہی میں لانچ ہونے والی گاڑیوں میں سب سے مہنگی اور شاندار گاڑی ہے اور لوگوں میں کافی مقبول بھی ہے۔ اس گاڑی کی موجودہ قیمت 7 سے 8 کروڑ کے درمیان ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بابر اعظم کو مین آف دی سیریز کا ٹائٹل ملنے کے خلاف BAIC BJ40 Plusسے بھی نوازا جاچکا ہے جبکہ ان کے پاس اس سے پہلے ایک سفید آڈی بھی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.