اگر آج الیکشن ہو جائیں تو (ن) لیگ جیتے گی یا تحریک انصاف ؟ آپ کا ووٹ کس کو جائے گا ؟ اہم ترین سروے میں شہریوں نے دل کی بات کہہ دی

کراچی(ویب ڈیسک)ریسرچ کمپنی آئی پور کے سروے میں انکشاف ہوا ہےکہ قومی اسمبلی کی نشستوں پر آج انتخابات ہونے کی صورت میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اتحادکو 39فیصد کی واضح برتری مل سکتی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف29 فیصد ووٹ حاصل کرسکےگی۔ 7فیصد نےکسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا بتایا،6فیصد نے

ووٹ دینے کے بارے میں ابھی نہیں سوچا۔ انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ ( آئی پور)کی جانب سے حال ہی میں سروے کیاگیا جس میں ملک بھر سے 2ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا، یہ سروے24مئی سے 03جون 2022 کے درمیان کیا گیا۔آج انتخابات ہونےکی صورت میں 29فیصد وٹرز نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کےلیے پسند کیا جبکہ 25فیصد نے ن لیگ کو ووٹ دینے کا کہا، 9 فیصد نے پاکستان پیپلز پارٹی ، 3فیصد نے جمعیت علماء اسلام ف ، 3 فیصد نے ٹی ایل پی ، 2فیصد نے جماعت اسلامی ،2 فیصد نے ایم کیو ایم پاکستان جبکہ ایک فیصد نے عوامی نیشنل پارٹی کو ووٹ دینے کا امکان ظاہر کیا۔ آئی پور کے مطابق ن لیگ ، پی پی پی ، جے یوآئی ف ، اور ایم کیو ایم پاکستان اگر پی ڈی ایم کے پلاٹ فارم سے متحد ہوکر الیکشن لڑتی ہیں تو ان کی کل قوت 39 فیصد بنتی ہے ، جو اس اتحاد کو واضح برتری دلاسکتی ہےجبکہ پاکستان تحریک انصاف 29فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہوگی۔ سروے میں1فیصد پاکستانی ایسے بھی ہیں جو سیاسی جماعتوں کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینے کا اظہار کررہے ہیں جبکہ 7فیصد کا کہنا ہے کہ وہ کسی پارٹی کو بھی ووٹ نہیں دیں گے،6فیصد کے مطابق انہوں نے کس سیاسی جماعت کو ووٹ دینا ہے اس بارے میں ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.