آج سے ایک سال بعد تحریک انصاف اور عمران خان آپ کو کہاں کھڑے نظر آتے ہیں ؟ خاتون اینکر کے سوال پر سلیم صافی اور ارشاد بھٹی کا خصوصی تبصرہ

کراچی (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال ایک سال میں پی ٹی آئی کہاں ہوگی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ تحریک انصاف آج جہاں ہے ایک سال بعد بھی وہیں ہوگی،موجودہ حالات کو دیکھیں تو پی ٹی آئی ایک سال میں اقتدار میں ہوگی

یا اپوزیشن کی سب سے بڑی پارٹی ہوگی. ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے آگے کھائی پیچھے کنواں ہے، یہ عمران خان کی مقبولیت سے ڈرے ہوئے اور اپنے برے فیصلوں کی کنفیوژن میں پھنسے لوگ ہیں۔ شہزاد اقبال نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہوتے ہیں تو پی ٹی آئی ایک سال میں الیکشن کی تیاری کررہی ہوگی،سلیم صافی کا کہنا تھا کہ ایک سال میں پی ٹی آئی وہاں ہوگی جہاں 2010ء سے پہلے تھی ، 2010ء سے پہلے اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی کی سرپرستی شروع نہیں کی تھی اور وہ محض ایک فین کلب تھی۔ریما عمر نے کہا کہ تحریک انصاف آج جہاں ہے ایک سال بعد بھی وہیں ہوگی، پی ٹی آئی ایک سال واپس گڈبکس میں آنے کیلئے کوشش کرتی رہے گی۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کو دیکھیں تو پی ٹی آئی ایک سال میں اقتدار میں ہوگی یا اپوزیشن کی سب سے بڑی پارٹی ہوگی، تحریک انصاف ابھی چہیتی نہیں بن سکے گی کیونکہ اتنے بڑے بڑے چہیتے آگئے ہیں۔اب کچھ دیر لگے گی پھر ہی بات بن سکے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.