افسر شاہی عروج پر پہنچ گئی: محکمہ خزانہ کے افسران کی من مانیاں۔۔۔قومی خزانے کے ساتھ بڑی واردات ڈال دی

لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ خزانہ کے افسران ہی قومی خزانے کے’’دشمن ‘‘ بن گئے، افسران کے دفاتر کےاے سی صبح سے ہی آن، افسران خود 11 بجے سے پہلے دفترنہیں پہنچتے، بجٹ کی تیاری کا کام ہونے کے باوجود افسران ’’بادشاہی‘‘ کا مظاہرہ کرنے لگے۔ صوبے کا بجٹ آنے میں صرف چند روز

باقی رہ گئے ہیں جبکہ محکمہ خزانہ کے افسران کا دفتر دیر سے آنا معمول بن گیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے تمام ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز اور سیکشن افسران گیارہ بجے سے پہلے دفتر نہیں آتے صرف ماتحت عملہ ہی بجٹ بنانے میں مصروف ہے۔ محکمہ خزانہ کے افسران کے کمروں کے اے سی بھی صبح سویرے ہی آن کر دیئے جاتے ہیں لیکن افسران خود دفاتر میں موجود نہیں ہوتے، صبح سویرے اے سیز آن ہونے سے بجلی کا ضیاع ہونے لگا جبکہ عوام لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمران عوامی مسائل پر ڈلیور کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے۔ حکمرانوں گھر جانے کی تیاری کریں اور انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی سے تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی اور سابق وزرا نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں سابق صوبائی وزرا سردار اصف نکئی، محمد اخلاق، سردار وسیم خان بادوزئی، ایم پی اے وسیم گوندل، ایم پی اے رانا شہباز شامل تھے۔ ملاقات میں سیاسی، معاشی صورتحال اور عوامی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما نے کہا کہ پٹرول، بجلی گیس مہنگی کرنے کے بعد حکمران آئندہ بجٹ میں مزید ٹیکس لگانے اور سبسڈیز واپس لینے کی تیاری کر رہے ہیں، وفاق کو شہباز شریف اور پنجاب کو بیٹے حمزہ شہباز نے معاشی طور پر تباہی سے دو چار کر رہا ہے۔ پرویز الہی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کے حل کا کوئی ویژن ہی نہیں۔ معاشی صورتحال روز بروز بدتر اور امپورٹد حکومت کے ہاتھ سے نکل رہی ہے، عوام کو ہر روز نئے اشیائے ضرور یہ کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے۔ حکمران عوامی مسائل پر ڈلیور کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے۔ حکمرانوں گھر جانے کی تیاری کریں اور انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ چند ہفتوں میں عوام نے ان حکمرانوں کی تجربہ کاری دیکھ لی ہے، پٹرول 60 روپے۔ گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ حکومت نے کیا کیا ہے ؟

Leave a Reply

Your email address will not be published.