آٹھ آٹھ وزراء آپ کے دائیں بائیں رہتے ہیں،عوامی خدمت کب کرتے ہیں؟ مریم نواز سے عجیب و غریب سوال کر دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک )نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)مریم نواز سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے دائیں بائیں وفاقی وزرا کھڑے ہیں ، یہ سرکاری خزانے سے تنخواہ لیتے ہیں ان کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے لیکن یہ تو 3سے 4گھنٹے تو آپ کے ساتھ ہوتے ہیں تو عوامی خدمت

کب کرتے ہیں ؟مریم نواز نے جواب دیا کہ اگر آپ کو ان کے کام میں کوئی کوتاہی نظر آتی ہے تو بتائیں ،خدمت کی نیت سے آئے ہیں ،مریم نواز نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دیکھا ہے کہ یہ رات کے 2بجے تک آفس میں بیٹھ کر بجٹ پر کام کر رہی ہوتی ہیں ، جس پر صحافی نے سوال کو دوبارہ واضح کیا کہ جب ہم سادگی اور کفایت شعاری کی بات کرتی ہیں تو آپ کو نہیں لگتا کہ پارلیمنٹ اراکین کو اس وقت پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے آپ کے اردگرد 8پارلیمانی اراکین موجود ہیں جن کوتنخواہ سرکاری خزانے سے ملتی ہے ۔ جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ وہ اس پارٹی کی رکن بھی ہیں اور سیاسی سرگرمی ہمارا حق ہے وہ جس کے پاس جائیں نہ جائیں ان کی مرضی ہے ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک تالہ کھلوانے کےلیے پانچ قیراط کا ہیرا مانگا گیا ، رانا ثنااللہ نے لانگ مارچ میں عمران خان کو تاریخی شکست سے دوچار کیا ، اب انقلاب ضمانتیں کروارہا ہے، مدت پوری کرکے ہی الیکشن کی طرف جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد پر حملہ آور ہوئے تو رانا ثنااللہ نے لانگ مارچ میں عمران خان کو تاریخی شکست سے دوچار کیا ، اب انقلاب ضمانت لے کر سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہا ہے اور رانا ثناءاللہ راہ دیکھ رہے ہیں یہ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں ، جب یہ جھتہ اسلام آباد کا رخ کرے تو ہم انہیں بتا دیں کہ ہم ان کے دباؤ میں آنے والے نہیں ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ بنی گالہ کا نام منی گالہ ہونا چاہیئے جہاں ایک تالہ کھلوانے کے لیے خاتون اول کو پانچ قیراط ہیرا دے دیا گیا ، آپ ہیرے پہنیں ساری انگلیوں میں پہنیں مگر اپنے پیسوں سے عوام کے پیسوں سے نہیں ، ملک ریاض نے پیسے دیے انہیں جوابدہ ہونا چاہیئے ، سوال ان سے کرنا چاہئے جس نے میرٹ کی بجائے پیسے دے کر کام کروانے کا کلچر پرموٹ کیا ،سوال ان سے کیا جائے جس نے پورا صوبہ فرح گوگی کے حوالے کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.