ملک بھر میں گدھوں کی تعداد مزید بڑھ گئی!! نئی تعداد کتنی ہوگئی ؟ جانیے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رواں مالی سال کے دوران ملک بھر میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا جب کہ گھوڑوں، اونٹوں کی تعداد برقرار رہی۔ حکومت کی جانب سے مالی سال 2021-22ء کی اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سابقہ مالی سال کی طرح رواں مالی سال کے دوران بھی گدھوں کی

تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور ملک بھر میں یہ تعداد بڑھ کر 57 لاکھ ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ کی سطح پر برقرار ہے اسی طرح اونٹوں کی تعداد بھی 11 لاکھ کی سطح پر قائم ہے۔ دریں اثنا رواں مالی سال کے دوران ملک بھر میں دودھ کی پیداوار 6 کروڑ 36 لاکھ 84 ہزار ٹن سے بڑھ کر چھ کروڑ 57 لاکھ 45 ہزار ہوگئی اسی طرح انڈوں کی پیداوار بڑھ کر 22 ارب 51 کروڑ 20 لاکھ رہی۔ خیال رہے گزشتہ اقتصادی سروے 21-2020 میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ملک میں گدھے بڑھے گئے، تاہم گھوڑے، خچر اور اونٹ کی تعداد میں اضافہ نہ ہوسکا۔ سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں 1 لاکھ کا اضافہ ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد 55 لاکھ تھی جو 1 لاکھ کے اضافے کے بعد 56 تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 12 لاکھ کا اضافہ ہوا، جو پہلے 4 کروڑ 12 لاکھ تھیں اب 4 کروڑ 24 لاکھ ہوچکی ہیں۔ مجموعی قرضہ جی ڈی پی کا 79 اعشاریہ 7 فیصد ہوگیا، اقتصادی سروے اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں بھیڑوں کی تعداد میں بھی 4 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے، جو پہلے 3 کروڑ 12 لاکھ تھے، اب 3 کروڑ 16 لاکھ ہوچکے ہیں۔ سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ بکروں کی تعداد میں 21 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے، یوں 7 کروڑ 82 لاکھ سے تعداد 8 کروڑ 3 لاکھ ہوگئی ہے۔ اقتصادی سروے میں انکشاف کیا گیا کہ ملک میں گھوڑوں، اونٹوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ، خچر 2 لاکھ اور ملک میں اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ برقرار رہی۔ اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک سال کے دوران 19 لاکھ مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں مویشیوں کی تعداد 4 کروڑ 96 لاکھ سے بڑھ کر 5 کروڑ 15 لاکھ ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.