عامر لیاقت ملک چھوڑ کر کہاں جانا چاہتے تھے؟ پتہ چل گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت تیسری اہلیہ کی ناراضگی اورسوشل میڈیا پر تضحیک کے بعدملک چھوڑ کر کہاں جانا چاہتے تھے، نجی ٹی وی نے پتہ چلا لیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ایم این اے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے انتقال سے کچھ

روز قبل ایک ویڈیو بیان دیا تھا کہ وہ پاکستان چھوڑ کرجارہے ہیں اور واپس نہیں آئیں گے، عامرلیاقت کہاں جاناچاہتے تھے ؟ پتہ چل گیا۔عامر لیاقت ملک چھوڑ کر ہالینڈ جانا چاہتے تھے،ہالینڈ کیلئے انہوں نے پارسپورٹ بھی جمع کروا رکھا تھا۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کو صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ کلفٹن کے نواحی علاقے جامع مسجد غازی میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ میں معروف سیاستدان عمران اسماعیل اور فاروق ستار سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ نمازِ جنازہ ان کے صاحبزادے احمد عامر نے پڑھائی تھی۔ دوسری جانب ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے اچانک انتقال نے پاکستانی شوبز سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کو حیرانی میں مبتلا کردیا،سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی پرانی ویڈیوز تیز ی سے وائرل بھی ہو رہی ہیں جس میں ان کی کچھ یادیں وابستہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 9 جون بروز جمعرات ڈاکٹرعامر لیاقت کے انتقال کے بعد سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کئی ویڈیوز سامنے آئیں جس میں انہوں نے اپنی موت کا تذکرہ بھی کیا ہے،ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں کافی وائرل ہو رہی ہے جو کہ عامر لیاقت کے نجی ٹی وی پر آنے والے شو کی ہے، اس پروگرام میں اداکارہ نوشین شاہ اور گلوکار احمد جہانزیب نے بطور مہمان شرکت کی۔ اس ویڈیو میں عامر لیاقت حسین گلوکار احمد جہانزیب سے اپنے انتقال کے بعد گانے والے گیت کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں،مرحوم عامر لیاقت حسین نے گلوکار سے کہا کہ جب میں اس دنیا میں نہ رہوں تو آپ میرے لئے یہ گانا ’’میرے بعد کس کو ستاؤ گے‘‘ لازمی دنیا کو سنا دینا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.