چوہدری برادران میں دراڑ کی اصل وجہ عمران خان ، مگر کیسے ؟ معتبر صحافی نے دعویٰ کردیا

کراچی(ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ پچھلے 37 سالوں میں چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کااتحاد مثالی رہا ہے۔ لیکن اب چوہدری خاندان کی سیاست میں اس وقت اختلافات واضح نظر آرہے ہیں اور ان اختلافات کی

وجہ یہ ہے کہ عمران خان کا ساتھ دیا جائے یا نہ دیا جائے۔اپنے تجزیہ میں انہوں کہا ہے کہ بجٹ کی تیاری میں معاشی ٹیم کی غلطیاں آئی ایم ایف پروگرام میں رکاوٹ بن سکتی ہیں.حکومت کے کئی اقدامات وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے معاشی مشکلات سے نمٹنے کے برعکس نظر آتے ہیں، پروگرام میں میزبان شہزاد اقبال سے سینئر صحافی شہباز رانا اور مہتاب حیدر نے بھی گفتگو کی. میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک کے معاشی مستقبل کا سارا دار و مدار آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے منسلک ہے۔ جبکہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کا امکان اس بات سے منسلکہے کہ وفاقی حکومت بجٹ میں آئی ایم ایف کی شرائط پر کیا سخت فیصلے کرتی ہے۔ اسی لئے اگلے سال کا وفاقی بجٹ ملک کے معاشی مستقبل کیلئے انتہائی اہم ہے کیونکہ اس بجٹ کی بنیاد پر ہی آئی ایم ایف اپنا پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کرے گا۔مگر اس بجٹ کی تیاری میں حکومتی معاشی ٹیم کی جانب سے متعدد غلطیاں سامنے آئی ہیں جو آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں مزید رکاوٹوں کا باعث بن سکتی ہیں۔ وزیراعظم اور وزیر خزانہ ویسے تو معاشی مشکلات سے نمٹنے کیلئے مالی استحکام اور بیلٹ ٹائٹنگ کے دعوے کررہے ہیں مگر حکومت کے کئی اقدامات ان دعوؤں کے برعکس نظر آتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.