’’اداروں نے عمران خان سے کہا تھا اگر پتہ ہوتا کہ آپ اتنے نالائق ہیں تو۔۔۔۔’’ نذیر احمد چوہان نے ناقابلِ یقین انکشاف کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے سابق نذیر چوہان نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو اداروں نے بار بار کہا کہ اپنی کارکردگی درست کریں اور عثمان بزدار کو تبدیل کریں لیکن انہوں نے کبھی ان کی بات نہیں سنی اور وسیم اکرم پلس کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے رکھا اور وسیم اکرم پلس کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے رکھا،

اداروں نے کہا کہ اگر پتہ ہوتا کہ آپ اتنے نالائق ہیں تو کبھی آپ کو لے کر نہ آتے لیکن ہمارے کہنے پر کم از کم بزدار کو تو بدل دو۔نیا دور کے مطابق میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان نے اس شخص کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا ہی اس لئے تھا۔نجی ٹی سی سماء ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ یہ کرپشن عثمان بزدار کو آگے کرکے کوئی اور کر رہا تھا۔ ابھی پتہ نہیں کرپشن کے اور کتنے کیسز سامنے آنے والے ہیں۔ فرح گوگی جیسے بے شمار قصے نکلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو وسیم اکرم پلس کہتے تھے لیکن اتنی خراب کارکردگی کے باوجود کبھی ان کو تبدیل نہیں کیا گیا۔ حتیٰ کہ اداروں تک نے ان کو کہا تھا کہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ ہم تو انگلی پکڑ کر آپ کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ اگر پتہ ہوتا کہ آپ اتنے نالائق ہیں تو کبھی آپ کو لے کر نہ آتے۔ لیکن ہمارے کہنے پر کم از کم بزدار کو تو بدل دو۔نذیر چوہان نے دعویٰ کیا کہ اداروں کی جانب سے عمران خان سے کہا گیا کہ عثمان بزدار کو تو پتہ تک نہیں کہ حکومت چلانا کسے کہتے ہیں۔ یہ باتیں پی ٹی آئی چیئرمین کو تین مرتبہ کہی گئیں۔ ایک مرتبہ تو میرے سامنے کہا گیا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کو اگر ٹھیک کرنا ہوتا تو اس کیلئے سب سے قابل شخص عبدالعلیم خان تھا۔ دوسری جانب پی ایم ایل ن کے امیدواروں کو سکھر کے شہریوں نے ووٹ دینے سے انکار کر دیا، ن لیگ کے وارڈ کونسلر پر شہری برس پڑے،آپ کی حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے،ووٹ نہیں دے سکتے، شہریوں کا امیدوار کو جواب، تفصیلات کے مطابق سکھر شہر میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف سیاسی، سماجی تنظیموں کے امیدواروں کی جانب سے حصول ووٹ کیلئے کارنر میٹنگ و ملاقاتوں کا سلسلہ زور و شور سے جار ی ہےگذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھرکے ٹکٹ ہولڈر یوسی 7وارڈ 3کے امیدوار برائے جنرل کونسلر خالد آرائیں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پرعلاقہ مکینوں سے ووٹ مانگنے کیلئے پہنچے تو شہریوں اور علاقہ مکینوں نے امیدوار خالد آرائیں اور ن لیگ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے ملک میں مزید مہنگائی کا طوفان برپا کر رکھا ہے لہذا ہم ن لیگ کے کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں سکتے جس پر امیدوار خالد آرائیں وارڈ سے مایوس ہو کر واپس الیکشن دفتر لوٹ پڑے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.