کراچی میں پہلی بار جدید ڈی این اے لیب بنانے کا فیصلہ،لیب میں کونسے جدید ٹیسٹ ہونگے؟؟

کراچی (ویب ڈیسک) محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں پہلی بار جدید ڈی این اے لیب بنانے کا فیصلہ کرلیا ، ڈی این اے لیب سروسز اسپتال کراچی میں قائم کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جدید ڈی این اے لیب بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، ذرائع محکمہ صحت نے کہا ہے کہڈی این اے لیب

سروسزاسپتال کراچی میں قائم کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ لیب سروسز اسپتال میں قائم شعبہ کیمیکلز ایگزامنشین میں قائم ہوگی، اس سلسلے سے سیکریٹری صحت نے کیمیکلز ایگزامنشین کے شعبہ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران سیکریٹری صحت نے ڈی این اےلیب میں استعمال کیمیکلز،مشینری اور دیگراشیا کی تفصیلات طلب کرلیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ہر سال درجنوں ڈی این اے کیسز کراچی یونیورسٹی اور جامشورو بھجے جاتے تھے، کراچی میں لیب قائم ہونے سے مختلف اہم نوعیت کے کیسز فوری حل ہوسکیں گے، کراچی جیسے بڑے شہر میں ڈی این اے لیب کی سخت ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.