کریز پر آکر شاداب خان کو سیلوٹ کرنے والے مداح کو حیران کن سزا مل گئی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران کریز پر آ کر شاداب خان کو سلیوٹ کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملتان کی مقامی پولیس نے محمد وقاص نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ محمد وقاص

نے شاداب خان سے ملاقات کے بعد ہجوم کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تھی، لیکن اس کو باؤنڈری لائن پر پکڑ لیا گیا تھا جس کے بعد اس کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکشن 188 سی آر پی سی کے تحت ملزم کو زیادہ سے زیادہ 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے جبکہ دفعہ 452 کے تحت ملزم کو جرمانے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 7 سال تک قید ہو سکتی ہے۔خیال رہے کہ جمعے کے روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں ایک تماشائی پاکستان کی بیٹنگ کے دوران میدان میں آ گیا تھا، کریز پر موجود شاداب خان کو سلیوٹ کیا، جس کے بعد آل راؤنڈر نے اس کو گلے لگایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.