
بھارتی کرکٹر کی بے پناہ خوبصورت بیوی کے سوشل میڈیا پر چرچے
نئی دہلی(ویب ڈیسک) 2009میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھنے والے سدیپ تیاگی کی اہلیہ پیا تیاگی گزشتہ کچھ دنوں سے خبروں میں ان ہیں۔کرکٹر سدیپ تیاگی نے18نومبر کو انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا، تبھی سے ان کی اہلیہ کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔ سدیپ کی اہلیہ پیا انسٹا گرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔
وہ اکثر اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ سدیپ کی اہلیہ ٹریولر ہونے کے ساتھ ساتھ ہی بیوٹی فیلڈ سے جڑی ہوئی ہیں۔ پیا تیاگی اپنا یوٹیوب چینل چلاتی ہیں، جس پر وہ بیوٹی ٹپس دینے کے ساتھ ہی ٹریول سے متعلق معلومات بھی دیتی ہیں۔ انسٹاگرام پر بھی ان کے 4 لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں۔ سدیپ کی بات کریں تو انہوں نے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ساتھ ہی کہا تھا کہ وہ جہاں موقع دکھے گا، وہ کھیلیں گے۔




Leave a Reply